سحر ہوئی چلا گیا

س

وہ صرف نام کا عظیم نہیں تھا وہ انسان بھی عظیم تھا۔تحریک اسلامی کا عظیم سرمایہ تھا وہ بیک وقت کارکن بھی تھا اور قاید بھی،قیادت نے جہاں حکم دیا وہی سر تسلیم خم کیا ،امیدوں پر پورا اترا،توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھایی اور سید مودودی کا پیغام دور دور تک پہنچایا۔نوجوانوں کی لیے رول ماڈل تھا اور نوجوانوں کی قیادت کی , نیے نیے ہیرے تراش کر جماعت اسلامی کی خدمت میں پپیش کیا۔

عظیم بلوچ اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اور بلوچستان کے ناظم رہے۔حزب کے سالار کہلایے۔ شباب ملی اور جے آیی یوتھ میں بھی زمہ داریاں نبھاتے رہے الخدمت فاونڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔غرض جس محاز پر کھڑا کیا گیااس کا حق ادا کردیا اور پھر یہ کندن بنا ہوا سونا جماعت اسلامی سندھ کا نایب امیر مقرر ہوا۔حلقہ احباب اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے صدر عظیم بلوچ۔۔۔۔۔۔اللہ کو یہ شخص اتنا پسند آیا کہ جلد ہی اپنی جنتوں میں بلا لیا۔

وہ ہر دلعزیز قاید،بے حد محبت کرنے اور خیال رکھنے والا دوست،بے انتہا ء مخلص،ملنسار اور اپنے نام کا عملی مظہر عظیم بلوچ گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں ۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔اللہ پاک ان کے درجات کو بلند فرماییے اور انکی قبر کو نور سے منور کردے۔

About the author

Haq Nawaz Malik

Add Comment

Haq Nawaz Malik

Get in Touch